Categories
Breaking news

سال 2020 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دو ریکارڈ پاکستان کے نام

Advertisement

 Two Guinness World Records for Pakistan in the year 2020

پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کےسال2020 کے بہترین ورلڈریکارڈ میں دو پاکستانی ریکارڈز بھی شامل ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نےسال2020میں بننے والے بہترین ورلڈریکارڈ زکی وڈیوز جاری کی ہیں جس میں پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم کے دو ورلڈ ریکارڈز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہنی کی مدد سے 256 اخروٹ توڑ نے کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ دوسرے میں ایک منٹ میں مکوں سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ کو توڑا تھا۔ اس سے قبل سابقہ ریکارڈ 40 مرتبہ کے ٹارگٹ کو توڑنے کا تھا۔

راشد نسیم نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے کے باوجود حکومتی پذیرائی کا منتظر ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سال20 عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کیے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے اب تک کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

Advertisement

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم جوش اور جذبے کی تعریف بھی کی جب کہ انکے ایک ریکارڈ کو 2018 میں دنیا کا سب سے مضبوط ریکارڈ بھی تسلیم کیا تھا۔

راشد نسیم پاکستان کے مشہور مارشل آرٹس ماسٹر ہیں اور پاکستان کے نام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں متعدد ریکارڈز درج کراچکے ہیں۔

ان کے ورلڈ ریکارڈز کی تعداد 60 سے زائد ہے اور وہ بھارت کے 15 سے زائد ریکار توڑ چکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *