Categories
Breaking news

سالک حسین کے وزیر بننے پر چوہدری شجاعت کو مبارکباد کے فون

سالک حسین کے وزیر بننے پر چوہدری شجاعت کو مبارکباد کے فون

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنماؤں نے فون کرکے بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں، ق لیگ کےدونوں وزرا ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔

شجاعت حسین نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے۔

واضح رہے کہ سالک حسین کے وفاقی وزیر بننےپر چوہدری شجاعت کو فون پر مبارکباد دینے والے دیگر رہنماؤں میں خالدمقبول صدیقی اور خالد مگسی بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.