Categories
Breaking news

سابق ڈی جی FIA بشیر میمن کی FIA میں طلبی

سابق ڈی جی بشیر میمن —فائل فوٹو
سابق ڈی جی بشیر میمن —فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بشیر میمن کو یورپ میں فراڈ کرنے والے عمر ظہور نامی شخص کے بارے میں سوال جواب کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کراچی سے ویڈیو پر ایف آئی اے کو بیان دیں گے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات

سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کہا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کریں۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے 2019ء میں سروس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.