
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے اس حوالے سے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھا ہے۔
اٹارنی جنرل نے خط میں رانا شمیم سے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے خلاف بیان کا حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو دیا جائے۔
Table of Contents
رانا شمیم نے ’نو کمنٹ‘ کسے کہا؟
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف ’نو کمنٹ‘ کہا۔
خط میں اٹارنی جنرل نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ حلف نامے کی کاپی سر بمہر لفافے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھیجی جائے۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ بذریعہ وزارتِ خارجہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیجے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک
سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔
-
پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
-
عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھانا ہی افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھانا ہی افسوسناک ہے۔
-
رینجرز نے بھارتی سامبر پکڑ لیا
بھارت سے آنے والے سامبر (ہرن کی ایک نسل) کو رینجرز نے پکڑ کر محکمۂ جنگلی حیات کے سپرد کر دیا۔
-
پاکستان نے اپنی حکمت عملی تبدیل نہ کی تو کشمیر 74 سو سالوں تک بھی آزاد نہ ہوگا، راجہ محمد فاروق حیدر
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ 74 سال گزر گئے اور اگر پاکستان نے اپنی حکمت عملی تبدیل نہ کی تو کشمیر کی آزادی کا خواب 74 سو سالوں تک بھی پورا نہیں ہوگا۔
-
فواد چوہدری کی اپوزیشن سے اپیل
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپیل کی ہے کہ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے اور سنجیدگی سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے۔
-
’آپ گرفتاری یہاں دینگے؟‘ سراج درانی سے صحافی کا سوال
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کی اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ گرفتاری یہاں دیں گے یا سندھ جا کر دیں گے؟
-
این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔
-
فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی نے بھی معافی مانگ لی
الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر سے متعلق نازیبا بیانات اور الزامات کے معاملے پر فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی نے بھی معافی مانگ لی۔
-
نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کرلی
نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کرلی، آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے احاطے سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
-
لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا لی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
-
لاہور:اغوا کرنیوالی خاتون خود اغوا
لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کار خاتون اغوا ہوگئی، پولیس نے خاتون کو ٹریس کرکے 2 سال کے بچے کو بھی بازیاب کروالیا۔
-
ڈریپ میں بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میں بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، صحت کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
-
سردی میں اضافہ، پنجاب، KPK میں دھند کے ڈیرے
ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
-
پاکستان: 895 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 114 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 895 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
-
سردیوں میں گیس فراہمی،گھریلو صارفین ترجیح ہونگے، کابینہ کمیٹی
کابینہ کی توانائی کمیٹی کو بتایا گیا کہ سردیوں میں گیس فراہمی میں گھریلو صارفین ترجیح ہونگے، سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی 15 فروری تک بند رکھی جائے گی جبکہ برآمدی شعبے سمیت کھاد کارخانوں اور آئی پی پیز کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔