Categories
Breaking news

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں

فردوس عاشق اعوان—فائل فوٹو
فردوس عاشق اعوان—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر، رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ افسوس ناک خبر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹ اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کے سابقہ وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ رضاۓ الہٰی سے وفات پا گئی ہیں، جن کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا‘۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *