لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر لندن کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لندن میں مقیم پاکستانی صحافی اظہر جاوید کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت خرابی کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا ہسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سٹی سکین کیا گیا۔
اظہر جاوید کے مطابق نواز شریف گردے کی تکلیف کے سبب بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے، ان کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔
سابق وزیراعظمم @NawazSharifMNS کی طبیعت خرابی کے باعث ہنگامی طور ہر ہاسپٹل لے جایا گیا
کوئٹہ میں سردی کی لہر میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 4 تک جا پہنچا
نواز شریف کا ہسپتال کا اسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سٹی اسکین کیا گیا
نواز شریف گردےکیں تکلیف کی سبب بہتر محسوس نہیں کررہے تھے نواز شریف کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے pic.twitter.com/3CP1i8TsCv
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) November 17, 2020
فیض آباد دھرنا ختم کروانے پر وزیراعظم کی مبارکباد لیکن یہ شاباشی کسے ملی؟
دوسری جانب مریم نواز نے بھی اپنے والد نواز شریف کی صحت کی خرابی کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کا لندن میں گردے کا علاج جاری ہے، گردے میں شدید درد ہونے کی وجہ سے وہ آج ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور ان کی نمائندگی وہ خود کریں گی۔ مریم نواز نے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
MNS could not participate in the PDM meeting today because of severe kidney pain that he is being treated for therefore I am representing him. Would request for prayers.
حکومت کا یہ حال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 17, 2020