Categories
Breaking news

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو جرمانہ کردیا گیا لیکن کس بات پر؟

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو جرمانہ کردیا گیا لیکن کس بات پر؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ساڑھے 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کو جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور زاہد سبحانی نے کیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی ایک سے زائد خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے جس پر انہیں ساڑھے 49 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ وہ یہ جرمانہ تین روز میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے، بصورت دیگر ان کا کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیا جائے گا۔

صوبے بھر کے سی این جی سٹیشن کو کتنے ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ؟ جانئے

انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ورنہ کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات مسترد ہوگئے تھے جس کے باعث پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.