Categories
Breaking news

سابق سینیٹر گل نصیب خان کی فضل الرحمٰن و دیگر پر تنقید

سابق سینیٹر گل نصیب خان کی فضل الرحمٰن و دیگر پر تنقید

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سابق سینیٹر گل نصیب خان نے پارٹی قائد مولانا فضل الرحمٰن و دیگر کو ہدف تنقید بنالیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق سینیٹر نے کہا کہ جے یو آئی کو موروثی سیاسی جماعت بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر میں جے یو آئی کا مرکزی امیر، صوبائی امیر دیگر عہدے تقسیم کردیے گئے ہیں۔

جے یو آئی کے سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ پارٹی میں بڑے بزرگوں کو سائیڈ لائن کردیا گیا ہے، ہم پارٹی میں رہ کر جدوجہد کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی پر قابض شخصیات ملک میں جمہوریت لانا چاہتی ہیں لیکن اپنی پارٹی میں جمہوریت کو جگہ دینے کے لیے تیار نہیں۔

سابق سینیٹر گل نصیب خان نے یہ بھی کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس وقت اندرونی مسائل سے دوچار ہے ہم پارٹی میں رہ کر جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) حکومت کو توڑنے نکلی تھی لیکن خود ہی توٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *