Categories
Breaking news

سابق جج ارشد ملک کا کورونا وائرس سے انتقال

سابق جج ارشد ملک کا کورونا وائرس سے انتقال

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

ذرائع احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے کی تصدیق کی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد ملک کورونا کے علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل تھے۔

Table of Contents

x
Advertisement

یاد رہے کہ جج ارشد ملک نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کو 24 دسمبر 2018ء کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برخاستگی کا نوٹس جاری

نوٹس کے مطابق ارشد ملک بڑے جرم کے مرتکب ہوئے، بڑے جرم کی وجہ زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پر نوکری سے فارغ کیا جاتا ہے۔

6 جولائی 2019ء کو نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک مبینہ آڈیو ویڈیو ٹیپ سامنے لائی تھیں جس کے مطابق جج ارشد ملک نے دباؤ میں آکر یہ سزا سنائی تھی تاہم جج ارشد ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا۔

مریم نواز نے یہ مطالبہ بھی کیا تھاکہ چونکہ جج نے ویڈیو میں خود اعتراف کر لیا ہے لہٰذا نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کیا جائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بعد ازاں اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد ملک کو احتساب عدالت کےجج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا، عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔

جج ویڈیو، ارشد ملک دبائو ثابت نہیں کرسکے، ملاقاتیں اپنی مرضی سے کرتے رہے، انکوائری رپورٹ

لاہور (این این آئی / نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم…

بعد میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی جانب سے اس معاملے پر 7 رکنی انتظامی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے انکوائری رپورٹ میں مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گزشتہ ماہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 51 ہزار 507 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *