Categories
Breaking news

سابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں چل بسے

Advertisement
Advertisement

بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں چل بسے، وہ گزشتہ ماہ کوویڈ 19 کا شکار ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیتن چوہان کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر جولائی سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔چیتن چوہان نے 1973 سے 1981 تک لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر کے ساتھ اوپننگ جوڑی کے طور پر شہرت حاصل کی۔ انھوں نے 40 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔جبکہ چوہان نے ٹیسٹ کیریئر میں 31.57 کی اوسط سے 2 ہزار 84 رنز بنائے، انھوں نے ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 153 رنز ہی اسکور کر سکے۔چیتن چوہان ریاست اتر پردیش کے وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ نئی دلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ انھوں نے کرکٹ کے شعبے میں کئی خدمات بھی دیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *