Categories
Breaking news

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن سپردِ خاک

Advertisement

جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی نمازِ جنازہ ناظم آباد کراچی کے عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: منور حسن کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہارِ افسوس

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سید منور حسن کی نمازِ جنازہ موجودہ امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی۔

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے، تدفین آج ہوگی

کراچی (اسٹاف ر پور ٹر)سابق امیرجماعت اسلامی…

سید منور حسن کی نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم، معراج الہدیٰ صدیقی، حافظ نعیم الرحمٰن اور سید عبدالرشید سمیت ہزاروں افراد موجود تھے جنہوں نے اپنے محبوب رہنما کی میت کو کندھا دیا۔

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن سپردِ خاک

سابق امیرِ جماعت ِاسلامی پاکستان سید منور حسن کا جسدِ خاکی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد آخری آرام گاہ سخی حسن قبرستان کی جانب لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: سید منور حسن کا انتقال ملک و قوم کیلئے بڑا نقصان ہے

سید منور حسن کی میت کے ساتھ ایمبولینس میں امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، نائب امیرِ جماعت ِاسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، رکنِ سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، سیدمنور حسن کے صاحبزادے طلحہٰ حسن اور داماد بھی موجود تھے۔

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن سپردِ خاک

واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

وزیر اعلیٰ کی منور حسن کے بارے میں وضاحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی…

سید منور حسن 3 مرتبہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ رہے جبکہ 2009ء سے 2014ء تک امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *