Categories
Breaking news

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے

Advertisement
سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے

جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 79 سال تھی۔

جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے سید منور حسن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ طویل عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن اگست 1941ء میں دہلی میں پیدا ہوئے، 1947ءمیں وہ خاندان کے ہمراہ پہلے دہلی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی پہنچے۔

سید منور حسن نے نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے طلباء سیاست کا آغاز کیا،وہ 1959ء میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

سید منورحسن جون 1960ء میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوئے، 1963ء میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم رہے۔

منور حسن اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ بھی منتخب ہوئے، جبکہ 2009ء سے 2014ء تک جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر رہے۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے کوآرڈینیٹر سرفراز احمد کے مطابق سید منور حسن کی نمازِ جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *