Categories
Breaking news

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو ڈالر کے خلاف دھوکہ قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو ڈالر کے خلاف دھوکہ قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو ڈالر کے خلاف دھوکہ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹ کوائن ایسا فراڈ ہے امریکی ڈالر کی قدر کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں کہ کوئی دوسری کرنسی امریکی ڈالر کا مقابلہ کرے اور ہم ڈالر کو ہی دنیا کی کرنسی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بٹ کوائن کچھ دیگر روایتی کرنسیوں کی طرح ڈالر کے لیے خطرہ ہے اور میں ڈالر کو عالمی کرنسی بنانے کا خواہشمند ہوں اور میرا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے فی بٹ کوائن کی قیمت کم ہو کر 30 ہزار 770 ڈالر پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

گزشتہ کئی ماہ بٹ کوائن کی کرنسی میں مسلسل اضافے کے بعد اب بٹ کوائن کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ رواں سال جنوری میں بٹ کوائن کی قیمت 62 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

سابق امریکی صدر کے بیان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 11.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *