پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔سارہ چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ اُس معیاری وقت سے زیادہ کچھ خاص ہوگا جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ گُزارتے ہو۔‘
