Categories
Breaking news

سائیکل پنکچر والے کے نام پر اربوں کی خریدوفروخت کاانکشاف

فیصل آباد میں سائیکل پنکچر لگانے والے کے نام پراربوں روپے کی چینی کی خریدوفروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق سائیکل پنکچر لگانے والے امتیاز کے نام پر 3 سالوں میں سوا 6 ارب کی چینی کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔

دوسری جانب چک نمبر 238، رب اعوان والا، تحصیل و ضلع فیصل آباد صدر کا رہائشی محمد امتیاز ولد نزیر احمد کمہار 80 لاکھ ٹیکس کا شوکاز نوٹس ملنے پر پریشان ہے۔

سائیکل پنکچر لگانیوالا کھربوں روپے کی جائیداد کا مالک نکلا، ریونیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 80 لاکھ کا نوٹس

امین پور بنگلہ (نامہ نگار) چک نمبر 238 ر ب اعوان والا…

محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل اور سائیکلوں کو پنکچر لگا کر چھوٹے 5 بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوں، 3 دسمبر کو ایف بی آر کا نوٹس ملا، کبھی شوگر ملز گیا ہی نہیں۔

محمد امتیاز کے مطابق نہیں معلوم میرا شناختی کارڈ کیسے استعمال ہوا، ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں لاہور جانے کا کرایہ تک نہیں ہے۔

محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی چینی کی خریدوفروخت کیسے کرسکتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *