
کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طلبات کو دھمکانے اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں۔
سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض کے مطابق ملزمان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی ویڈیوز بناکر دھمکاتے تھے، ملزمان نے متعدد طلبہ و طالبات کو ہراساں بھی کیا۔
عمران ریاض نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان سے ملنے والے موبائل کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان میں یونیورسٹی کے پروفیسر کا ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
اسلام آباد: مزید 27 افراد اومی کرون کا شکار
اسلام آباد میں مزید 27 افراد میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے
-
نئی بھرتیوں کیخلاف MQM کی درخواست پر حکم امتناع جاری
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے21 ہزار نئی بھرتیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ حکومت کو بھرتیوں سے روک دیا۔
-
بجلی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
-
آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے
آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے، آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک شہری مارچ کریں گے
-
اقوام متحدہ کو وعدے کا پاس رکھنا چاہیے، صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جمہوری طریقہ سے فیصلہ کیا جائے
-
پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا، چوہدری منظور
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔
-
کراچی: آج ہلکی، کل تیز بارش کی نوید
محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل رات تیز بارش ہو سکتی ہے۔
-
سوات میں برفباری کا تیسرا دن
سوات کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
-
کراچی میں کہاں، کتنی بارش ہوئی؟
محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
-
ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر شیری رحمٰن کا پیغام
پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بھٹو خاندان، کارکنان اور تمام پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 94واں یوم پیدائش مبارک ہو
-
دیر بالا: ایمبولینس دریا میں جا گری، 2 خواتین و بچی کی لاشیں نکال لی گئیں
صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے ڈوب گئے۔
-
دادو: بارش سے باڑے کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق
صوبۂ سندھ کے ضلع دادو میں بارش کے باعث بھینسوں کے باڑے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا ہے کہ پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈیجیٹل کسٹمر بغیر بینک جائے اپنا اکاؤنٹ اوپن کرسکیں گے۔
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق
صوبۂ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کےنواحی گاؤں میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
کراچی: صبح بارش رک گئی، موسم سرد، پانی سڑکوں پر جمع
کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
-
پنجاب سے اغواء 2 لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار
پولیس حکام کے مطابق دونوں لڑکیوں نے اپنا نام عائشہ بی بی اور طاہرہ بی بی بتایا، لڑکیوں کو 27 دسمبر 2021 کو خیرپور ٹامیوالی میں گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔