Categories
Breaking news

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر

Advertisement
Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیریز جیتنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ساؤتھمپٹن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جہاں صرف 10.2 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔پاکستانی ٹیم نے 223 رنز 9 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو صرف 13 رنز کے اضافے کے بعد 236 کے مجوعے پر آخری وکٹ بھی گر گئی۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر عابد علی 60 اور بابر اعظم 47 رنز بنا کر نمایا رہے۔ انگلینڈ نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں میزبان ٹیم کو پہلی وکٹ سے محروم کردیا۔میچ کا چوتھا روز بارش کی نذر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے میچ جیت کر سیریز برابر کرنے اور پھر آخری میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی امیدیں بھی معدوم ہوگئیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *