Categories
Breaking news

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز واش آؤٹ، ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی

Advertisement
Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز واش آؤٹ ہوگیا۔ ساؤتھمپٹن میں آج پورے دن وقفے قفے سے جاری رہی جس نے کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ میچ کے تیسرے روز امپائرز نے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔کھیل کے دوسرے روز قومی ٹیم 9 وکٹ پر 223رنز اسکو ر کرنے میں کامیاب رہی، محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
ساؤتھمپٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز کا آغاز بھی بارش اور خراب روشنی کے سبب تاخیر سے ہوا تھا، پاکستان نے 126 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ بیٹنگ شروع کی، 25 رنز پر ناقابل شکست رہنے والے بابر اعظم انفرادی اسکور میں مزید 22 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئے۔ایک اینڈ پر محمد رضوان انگلش بولرز کے سامنے ڈٹے رہے، اس دوران یاسر شاہ پانچ، شاہین آفریدی صفر اور محمد عباس دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری 104 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے بنائی، پورے دن کے کھیل میں صرف چالیس اعشاریہ دو اوورز کا کھیل ہوسکا جس میں پاکستان نے 9 وکٹ پر 223 رنز بنالیے، رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور براڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *