Categories
Breaking news

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: پاکستان کے 30 رنز پر 4 آؤٹ

Advertisement
Advertisement

ساؤتھمپٹن ٹیسٹساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 583 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کردی، تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے ہے کے بعد پاکستان کی 4 وکٹیں 30 رنز پر گر گئیں۔

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم نے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز سے کیا، انگلش کپتان نے اننگز 583 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کردی، زیک کراؤلی اور جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 486 رنز تک پہنچادیا، دونوں کے درمیان 359 رنز کی ناقابل فراموش شراکت قائم ہوئی۔

زیک کراؤلی 267 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 34 چوکے شامل تھے، جوز بٹلر نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 152 رنز کی اننگز کھیلی۔کرس ووکس 40 اور کرس براڈ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈوم بیس 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور فواد عالم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور اسد شفیق نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں اوپنرز محض 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 4 اور عابد علی ایک رن بنا سکے، بابر اعظم بھی 11 رنز پر وکٹ گنوا گئے، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر 24 رنز بنائے تھے، اظہر علی 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *