Categories
Breaking news

زینب جمیل کے فیصلے پر سارہ چوہدری بھی خوش

گزشتہ روز اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل کے فیصلے پر سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زینب جمیل کی وہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زینب جمیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’الحمد اللّہ میری بہن میں تمہارے اس فیصلے پر بہت خوش ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ ’میری ڈھیر ساری دُعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔‘
دوسری جانب زینب جمیل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں سارہ چوہدری کی دُعاؤں کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *