Categories
Breaking news

زید علی نے پرفیکٹ شادی کا راز بتا دیا

Advertisement

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ ایک کامل شادی وہ ہوتی ہے جو دو نامکمل افراد کے درمیان ہو۔اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرنے والے زید علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ کے ہمراہ کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں زید علی کی اہلیہ یمنیٰ ہاتھ میں پھول پکڑے اپنے شوہر کے گلے لگتی نظر آرہی ہیں جبکہ تصویروں میں سوشل میڈیا کی یہ مقبول ترین جوڑی بےحد دلکش نظر آرہی ہے۔زید علی نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو کامیاب شادی سے متعلق اہم معلومات دی اور کہا کہ ’پرفیکٹ اور کامیاب شادی وہ ہوتی ہے جو اُن دو لوگوں کے درمیان ہو جو نامکمل (Imperfect) ہوں۔‘یوٹیوبر نے کہا کہ ’اس طرح کے لوگ کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے ہیں اور ہر اچھے برے وقت میں اپنے پارٹنر کا ہاتھ تھامے رکھتے ہیں۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *