Categories
Breaking news

زید علی اور اہلیہ زندگی کے نئے باب کی شروعات کیلئے پُرجوش

Advertisement

جلد ہی والد بننے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی اور اُن کی اہلیہ اپنی زندگی کے نئے باب کی شروعات کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔
زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سوشل میڈیا کی یہ مقبول ترین جوڑی محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہے۔زید علی نے تصویر کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ زندگی کا یہ نیا باب شروع کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔یوٹیوبر کی اس پوسٹ پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ زید علی نے رواں سال کی شروعات میں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *