
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ زیادہ ڈالر ریٹ چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا کام نہ کرے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایف بی آر مجھے ہراساں کر رہا ہے، مجھے گاڑی ڈکلیئر نہ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے حالانکہ میں اپنے ٹیکس گوشواروں میں گاڑی ڈکلیئر کر چکا ہوں۔
چیئرمین ایف بی آر نے معاملے کی تحقیقات کیلئے وقت مانگ لیا۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا میں نے اس معاملے پر ایف بی آر سے وضاحت مانگی ہے۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی تحقیقات اسی ماہ مکمل ہوجائے گی۔
ایک سرکاری بینک سمیت مختلف بینکوں نے یہ اوور چارجنگ پچھلے سال اس وقت کی تھی، جب ڈالر کی قلت پیدا ہوئی اور ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوا۔
قومی خبریں سے مزید
-
فیڈرل سروس ٹریبونل نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کا وفاق کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
-
پنجاب نے عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی 24 گھنٹے سے پہلے بدل دی
ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار کی جگہ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی ملک طارق محمود کو جے آئی ٹی کا رکن لگا دیا۔
-
نواز، شہباز ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی۔
-
خرم اپنے طور پر میجر جنرل فیصل سے ملے، سلمان احمد
سلمان احمد نے کہا کہ 22 اگست کو مجھےاطلاع ملی تھی کہ خان صاحب پر قاتلانہ حملہ ہونے والا ہے، رانا ثناء اللّٰہ نے دھمکی دی کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے کا نوٹس آیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مجھے گرفتار کیا جائے گا۔
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور آصف زرداری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی
نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اورماہانہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
-
ڈیلی میل کو اب قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، مریم اورنگزیب
ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکا، اخبار کو اب قانون کا سامنا کرنا پڑے گا
-
سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف بنایا جائے گا، نواز، شہباز ملاقات میں اصولی فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔
-
جس ریسکیو ورکر نے عمران خان کو فرسٹ ایڈ دی اسے معطل کیا جا رہا ہے، رانا تنویر
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر آباد ڈرامہ بے نقاب ہوگا، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیا ہے، وزیر آباد میں جو نوجوان جاں بحق ہوا وہ عمران خان کے گارڈ کی فاٸرنگ کا نشانہ بنا۔
-
پی ایف یو جے کا صحافی ارشد شریف قتل کیس میں باضابطہ فریق بننے کا فیصلہ
پی ایف یو جے کے وفد نے ارشد شریف شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی۔
-
بچے کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی خاتون اور اس کا بیٹا گرفتار
بچے کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے چوری کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
-
پی ٹی آئی نے خرم حمید روکھڑی کی پارٹی رکنیت ختم کردی
پارٹی کے ضلعی صدر میانوالی سلیم گل خان نے کہا کہ حمید روکھڑی نے بغیر اجازت میڈيا پر پارٹی موقف کے خلاف بات کی۔
-
ممتاز زہرہ بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
دفتر خارجہ نے ممتاز زہرہ بلوچ کو ترجمان مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
-
حکومتی دعووں کے باوجود معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں، شوکت ترین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے دعوؤں کے برعکس معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔
-
نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لاتا ہے جو اس کے فائدے کا ہو، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج قوم اعظم سواتی کےساتھ کھڑی ہے، انہوں نے سوچا مجھے گولیاں لگیں تو چپ کرکے بیٹھ جاؤں گا، قوم میں شعور آگیا، معظم اور ابتسام اس کی مثال ہیں، ان کی تیاری پوری تھی، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔
-
ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو اہلخانہ کو دی جائے گی، پمز انتظامیہ
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران جسم کے مختلف حصوں سے سیمپلز فرانزک لیب بھجوائے تھے، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔