Categories
Breaking news

زیادہ سے زیادہ کیلوریز جلانے والی 6 ورزشیں

Advertisement

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کم وقت میں بہتر اور مثبت نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو فٹنس ماہرین کی تجویز کردہ 6 ورزشوں کے ذریعے چند دنوں میں مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔طبی و فٹنس ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کے دو طریقے ہیں ایک ورزش اور دوسرا ڈائیٹنگ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کے ذریعے وزن میں کمی لانا کارآمد اور بہترین آپشن ہے جبکہ ڈائیٹنگ کے ذریعے وزن کم کرنے کے کچھ نقصانات بھی ہیں ۔
پیٹ کی ضدی چربی دور کرنے کیلئے خصوصی ورزش
ورزش کرنے سے انسان کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، طبیعت ہلکی محسوس ہوتی ہے، ہارمونز، دل، پھیپڑوں اور دماغ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔گھر میں ہی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کیلوریز جلا کر وزن میں تیزی سے کمی لانے والی 6 ورزشیں مندرجہ ذیل ہیں :
برپیز
زیادہ سے زیادہ کیلوریز جلانے والی 6 ورزشیں
اگر آپ جم جانا پسند نہیں کرتے یا وقت اجازت نہیں دیتا تو گھر میں ہی تیزی سے چربی کو جلانے والی ورزش برپیز کی جا سکتی ہے ، برپیز ایچ آئی آئی ٹی ورزش یعنی (High-intensity interval training) ورزشوں میں شمار کیا جاتا ہے ، بر پیز بیک وقت پورے جسم کے اعضا ء پر اثر انداز ہو کر وزن میں کمی کرنے میں مدد کرتی ہیں ۔بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک دن میں کم از کم 50 سے 100 برپیز لازمی کریں ۔
فروگ جمپ
بچوں کا اسکول میں کھلنے جانے والے کھیل کو اگر فروگ جمپ کو اگر روزانہ کی بنیاد پر اپنے ورزش کرنے کے اوقات میں شامل کر لیا جائے تو اس کے جسم کو سیڈول بانے کے لیے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں ، اس ورز کے دوران ایک ہی وقت میں فروگ جمپ سمیت اسکواٹس بھی ہو جاتے ہیں ۔فروگ جمپ کرتے ہوئے ایک وقت میں بغیر وقفہ لیے 20 بار چھلانگ لگائیں ، 20 فروگ جمپ پورے کرنے کے بعد 2 منٹ کے وقفے سے دوبارہ اس ہی ورزش کو دہرائیں ۔بہترین نتائج کے لیے ایک مہینے تک اپنی ورزش میں فروگ جمپ کے 4 سیٹ لازمی کریں ۔
جمپنگ اسکواٹس
جمپنگ اسکواٹس پیٹ اور رانوں کی چربی پگھلانے کے لیے بہترین ورزش ہے ، اس سے پیٹ تیزی سے اندر جاتا ہے جبکہ کولہوں اور رانوں کے گرد جمی ضدی چربی بھی تیزی سے پگھلتی ہے ۔جمپنگ اسکواٹس بغیر وقفہ لیے25 بار دہرائیں ، جمپنگ اسکواٹس کے 25 ، 25 کے چار سیٹ بنا لیں ، اس طرح ایک دن میں یہ 100 جمپنگ اسکواٹس ہو جائیں گے ۔
اسپرنٹ
بڑے بڑے قدموں سے بھاگنے کو اسپرنٹ کہتے ہیں ، اس ورزش کے لیے لمبے لمبے قدم اٹھاتے ہوئے تیزی سے بھاگیں ، یہ ورزش کسی پارک، ٹریڈ مِل یا کسی حال میں کی جا سکتی ہے ۔ماہرین فٹنس کے مطابق اسپرنٹ جاگنگ اور چہل قدمی سے بہتر ہے ۔
کیٹل اسوئنگ
کیٹل اسئونگ کندھوں ، بازؤں ، کمر کے پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے اور اضافی چربی پگھلاے میں مدد دیتی ہے ، کیٹل اسوئنگ کرنے کے لیے کوئی بھی وزنی چیز اٹھا کر کھڑے ہو جائیں ، اب اپنے دونوں قدموں کے درمیان فاصلہ رکھیں، وزن کو اٹھاتے ہوئے بازو سیدھے اوپر کی جانب سے نیچے لے کر آئیں اور جتنا خم کھا سکتے ہیں اپنی کمر کو نیچے کی طرف لے جائیں ۔اس ورزش کو ایک بار میں بغیر وقفہ لیے 50 بار کریں اور تھوڑا سانس لیں ، کیٹل اسوئنگ کے 50 ، 50 کے چار سیٹ تجویز بنا لیں ، اس طرح یہ ورزش ایک دن میں 200 بار ہو جائے گی ۔
رسی کودنا
طبی اور فٹنس ماہرین رسی کودنے کے بہترین ورزش قرار دیتے ہیں ، رسی کودنے سے سارا جسم ایک ساتھ متحرک ہو جاتا ہے ، اس ورزش کے لیے نہ کوئی بڑی جگہ یا جم جانے کی ضرورت پیش آ تی ہے ، تیزی سے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد ایک دن میں1000 سے 1500 رسیاں کود کر خود کو دنوں میں پتلا دبلا بنا سکتے ہیں ۔ایک وقت میں 200 بار رسی کودیں، تھوڑا وقفہ لیں، 2 سے 3 منٹ آرام کے بعد دوبارہ 200 بار رسی کودیں ۔200 کے 7 سیٹ بنا لیں، اس طرح لگاتار ایک مہینہ، ہر دن 14 سو بار رسیاں کود کر بغیر کسی نقصان کے وزن میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *