Categories
Breaking news

زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا، عثمان بزدار

زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔

سردار عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے، عوام ترقی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔

لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لاہورجلسہ توہین عدالت اورخلاف قانون ہے، جلسہ لاہور کی ترقی وخوشحالی پر خود کش حملے کے مترادف ہوگا۔

x
Advertisement

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کا ٹولہ ملکی مفادات کو فراموش کرچکا ہے اور رسوائی ان عناصرکا مقدر ہے۔

13 دسمبر کو ایک بار پھر لاہور کا امتحان ہے، شاہدخاقان عباسی

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف نےوہ بات کی جو70سال میں کوئی نہ کرسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز دیں ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *