Categories
Breaking news

زمین کے تنازعے اسلام آباد میں 5 افراد قتل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین کے تنازعے پر دو مختلف واقعات میں پانچ افراد قتل جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سری چوک میں نامعلوم افراد نے راجہ ناصر نامی شخص کی گاڑی پر اس وقت اندھا دھندفائرنگ کردی جب وہ اپنے گھر جارہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں راجہ ناصر، ایڈووکیٹ ہارون قدیر جبکہ ان کے دو سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ گاڑی میں موجود ان کا ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔

چاروں افراد کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی راجہ رضی نامی گروپ کے ساتھ اراضی کے تنازعے پر دشمنی چل رہی تھی۔

دوسرا واقعہ تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ بھوبھڑی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے راجہ فیاض نامی ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *