
امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو گزشتہ 4 برس میں زمین بوس کیا گیا، اسے دوبارہ اٹھانا بڑا چیلنج ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک اس وقت بڑے بحرانوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا کی کسی طاقت کو بھی پارلیمنٹ پر دباؤ کا کوئی حق حاصل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ساتھ تعلقات برابری کی بنیاد پر چاہتے ہیں، پوچھتا ہوں کہ صرف اسلام نشانے پر کیوں ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ 20 سال میں افغانستان پر جنگ مسلط کی گئی، امریکا اب سپر طاقت نہیں رہا، امریکا افغانستان میں شکست کھا چکا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکا کی لونڈی ہے، جو پاکستان پر دباؤ ڈال رہی ہے، ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ ہم دنیا کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ کس قدر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمیں بھی امید نہیں تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم کوئی ماورائے آئین کام نہیں چاہتے، انتخابات چاہتے ہیں، حکومت سے غیر رسمی رابطے ہوئے ہیں۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
-
شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید
شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
-
لاہور ہائیکورٹ نے اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسد عمر کی تقریر ملک بھر کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی، اسد عمر کی تقریر معزز عدالتوں کے ججز پر حملے کی کوشش تھی۔
-
پرویز الہٰی نے ساڑھے3 سال عمران کی نیپیاں بدلنے کے بیان کو غلطی قرار دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہنا چاہیے تھا، جب کوئی آدمی آپ کو مشکل وقت میں سپورٹ کرے اس کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے۔
-
پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اعجاز چوہدری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں۔
-
لانڈھی میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے ملزم کی شناخت ہوگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی لیب نے جدید سائنسی خطوط پر کام کیا اور دو دن میں نتیجہ میچ کرکے دیا، تفتیشی پولیس نے نہ صرف نتیجہ چھپایا بلکہ تا حال ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
-
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کو نئی سفارتی ذمہ داریاں تفویض
کرسچن ٹرنر کو فارن، کامن ویلتھ اور ڈیویلپمنٹ آفس لندن میں ڈائریکٹر جنرل جیوپولیٹیکل تعینات کر دیا گیا ہے۔
-
شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مرگیا
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مرنے والا تیندوا نر تھا جو نایاب نسل کا تھا۔
-
حیدرآباد سکھر موٹر وے ایم 6 کرپشن اسکینڈل کیس میں 7 افراد گرفتار
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی میں کمیٹی ڈالنے والی خواتین کے ساتھ 24 کروڑ کا فراڈ
بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی۔
-
کراچی یونیورسٹی: رہائشی کالونی میں ایک شخص کی موت اور دوسرےکے بےہوش ہونے کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی سے دونوں کا کیا تعلق ہے، معاملہ دیکھ رہے ہیں، مرنے والے شخص کے پوسٹ مارٹم کیلئے رشتے داروں کا انتظار کر رہے ہیں۔
-
سندھ ہائیکورٹ: نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ محفوظ
ایم کیو ایم کارکن فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان ملا اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔
-
اسمبلی کی تحلیل، PTI اور ق لیگ کی قیادت میں ایک اور رابطہ
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا ہے۔
-
پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
جاپان میں بسنے والا ہر پاکستانی اپنے عہدے ، کاروبار اور سیاسی حیثیت سے بالاتر ہماری نظر میں برابر ہے اور ہمارے دروازے پر پاکستانی کے لیے کھلے ہیں۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس میں تکرار
منگلا یونٹ 5 اور 6 کی تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔