Categories
Breaking news

زمبابوے ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئے گی، وسیم خان

Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کیلئے زمبابوے کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔برٹش ایشین ٹرسٹ کے ویبینار میں گفتگو کے دوران وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے سب کچھ رکا ہوا تھا، ایسے میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم تھی، انگلینڈ ٹیم بھیجنا آسان فیصلہ نہ تھا، جب 10 پلیئرز کے ٹیسٹ مثبت آئے اس کے بعد کافی دباؤ بھی تھا۔وسیم خان کا کہنا تھا پاکستان میں اکتوبر سے کرکٹ سیزن شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، ڈومیسٹک سیزن اور انٹرنیشنل سیریز کیلئے بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کے لئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی رہنمائی لی جارہی ہے کیوں کہ انگلش بورڈ کو بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کا تجربہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عبوری پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے اکتوبر کی 20 تاریخ کو پاکستان پہنچے گی اور دو ہفتے قرنطینہ میں گزارے گی جس کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے سے سیریز کا آغاز ہوجائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *