Categories
Breaking news

زریاب سلطان نے اپنا نیا گانا ’سوہنیا‘ ریلیز کردیا

فن کار گھرانے کے گائیک زریاب سلطان نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔زریاب سلطان کے نئے گانے ’سووہنیا‘ کی ویڈیو دل کش انداز میں پروڈیوس کی گئی ہے، زریاب سلطان کی نئے گانے کو نئی نسل میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔اس سے قبل زریاب سلطان نے نیا کیفے میں استاد نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا صوفیانہ کلام ’تم ایک گورک دھندہ ہو‘ سے مقبولیت حاصل کی تھی۔اس بارے میں نئی نسل کے ابھرے ہوئے گائیک زریاب سلطان کا کہنا ہے کہ مجھے صوفیانہ گائیکی میں روحانی سکون ملتا ہے لیکن میرا نیا گانا پارٹی سونگ ہے۔اس گانے کو اپنے ساتھی نوجوانوں کے نام کرتے ہوں، وہی اس سونگ کو شہرت اور مقبولیت کے آسمان پر پہنچائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *