Categories
Breaking news

زرعی شعبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے: سید فخر امام

زرعی شعبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے: سید فخر امام

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ ملک میں زرعی شعبہ ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزراتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے اسلام آباد میں اقتصادی مشاورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ یقینی بنانے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

ریکارڈ پیداوار کے باوجود ذخائر کیلئے گندم درآمد کرینگے، فخر امام

اسلام آباد (این این آئی، اے پی پی ) وفاقی وزیر…

انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے ہماری حکومت نے بہترین منصوبہ بندی کی ہے، اچھے بیج کی افزائش کے لیے چین سے باہمی تعاون کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف اقدامات کے نتیجے میں گندم کی پیداوار میں 41 فیصد اضافے کا امکان ہے، چاول کی پیداوار میں بھی 40 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

گندم کی پیداوار میں 2 ملین ٹن کا اضافہ ہوا جو ریکارڈ ہے: فخر امام

وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ اس سال 27.3 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی جبکہ گزشتہ سال 25.3 ملین ٹن تھی جس کے بعد گندم کی پیداوار میں 2 ملین ٹن کا اضافہ ہوا جو ریکارڈ ہے۔

وفاقی وزیر سید فخر امام نے مزید کہا کہ ملک میں کپاس کی پیداوار 65 فیصد، مکئی کی پیداوار 40 فیصد اور گنے کی پیداوار میں 22 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر فصلوں کی پیداوار میں بھی 30 فیصد اضافے کا امکان ہے، کپاس کی پیداوار میں اضافے کا براہِ راست جی ڈی پی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *