Categories
Breaking news

زرداری ہاؤس کے ملازم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

زرداری ہاؤس کے ملازم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں زرداری ہاؤس کے ملازم امجد اخلاق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت میں درخواست گزار امجد اخلاق اپنے وکیل نیئر حسین بخاری کے ہمراہ پیش ہوئے۔

نیئر بخاری نے عدالت کے روبرو کہا کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے امجد اخلاق کے بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے موکل عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ امجد اخلاق کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جائے۔

دوران سماعت نیب نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد امجد اخلاق کی ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *