Categories
Breaking news

زرداری و بلاول کی شہباز و حمزہ سے ملاقات، کہنی و مُکّے ملائے

سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے ملاقات
سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ملنے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز، بھتیجی مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ رہائش گاہ پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خیر مقدم کیا۔

استقبال کے وقت سب نے کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا، آصف زرداری اور شہباز شریف نے کہنی کے ساتھ کہنی ملائی جبکہ بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز نے ایک دوسرے کے ساتھ مکے ملائے۔

آصف زرداری نے سینے پر ہاتھ رکھ کر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جھک کر سلام کیا۔

ملاقات کے دوران مریم نواز کے سوا سب نے ماسک پہنا ہوا تھا۔

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی نون لیگ کی قیادت سے ملاقات کے دوران خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگ زیب بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال، حکومت مخالف مارچ اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *