Categories
Breaking news

زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کہہ دیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور راناثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور رانا ثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ بول دیا۔

متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شام 4 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی متوقع ہے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے، اجلاس میں عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کریں گے اور متعلقہ وزراء موقف پیش کرینگے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.