Categories
Breaking news

زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے، شہباز شریف

زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے، ‏میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی۔

Zardari Sahib’s statement about Mian Nawaz Sharif is unfortunate. Mian Sahib’s unwavering commitment to Pakistan has always been unquestionable. Zardari sb. knows the conditions in which MNS had to go abroad. We should refrain from such remarks & work for greater good of country.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 9, 2021

انہوں نے کہا کہ ‏نوازشریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں، ‏ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، ‏سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 میں (ن) لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز نے کامیابی حاصل کی تھی اور پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد حلقے چھوٹے کیے، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *