
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے۔ اللّٰہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے کیس کا فیصلہ پونے 6 بجے آئے گا، دلائل مکمل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے حکومتی اتحادی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل تھا استعفیٰ دیتے، یہ لوگ سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں۔
حکومت سپریم کورٹ کیخلاف بغاوت پر منہ کی کھائے گی: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت کے مظاہرے پر منہ کی کھائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں 16 نشستیں مسلم لیگ ن ہار گئی ہے، 20 نااہل ہونے والوں میں سے 18 نے الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اداروں کو محفوظ کرنا ہے، سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے، عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہے، سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنے ہیں، ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی ناکامی کا ملبہ عدالت اور فوج پر ڈال دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے، اللّٰہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عدالتوں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، انتخابات کی طرف جانا چاہیے، عام انتخابات جتنی جلدی ہوں گے اتنا استحکام آئے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کی چٹھی حلال، شجاعت حسین کی حرام! یہ کیسا انصاف ہے؟ مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کی چھٹی حلال اور شجاعت حسین کی حرام، یہ کیسا انصاف ہے؟
-
کراچی: پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان
مذکورہ اعلان صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔
-
کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ضیاء الدین احمد روڈ پر سیوریج لائن بیٹھ گئی
ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سیوریج لائن دھنس گئی جس سے روڈ پر بڑا اور گہرا گڑھا پڑ گیا۔
-
فل بینچ سے ڈر کس بات کا ہے؟ شیری رحمان
وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ فل بینچ سے ڈر کس بات کا ہے؟ فل بینچ کا مطالبہ کرنا سیاسی جماعتوں کے 13 رکنی اتحاد کا آئینی حق ہے۔
-
پارلیمنٹ کو بچائیں، رضا ربانی کا اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔
-
فل اینٹی کورٹ بینچ نے فل کورٹ کی ڈیمانڈ کی: فیاض چوہان
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کل فل اینٹی کورٹ بینچ نے فل کورٹ کی ڈیمانڈ کی، مریم نواز نے سپریم کورٹ پر کل گالم گلوچ بھی کی اور الزام تراشی بھی کی، سپریم کورٹ توہینِ عدالت پر ان تمام سیاستدانوں کے خلاف نوٹس لے۔
-
یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیرِ اعظم سے تعلقات ٹھیک نہیں: صدرِ مملکت
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔
-
MPA کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا
الیکشن کمیشن نے بہاولنگر کی نشست پی پی 241 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔
-
بجلی آج سے ساڑھے 3 روپے مہنگی ہو گئی: خرم دستگیر/مصدق ملک
وفاقی وزیر خرم دستگیر اور مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی کی بنیاد پر اکتوبر، نومبر کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمت میں آج (26 جولائی سے) ساڑھے 3 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
-
رواں ہفتے مون سون بارشيں جارى رہيں گى
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مون سون بارشيں جارى رہيں گى۔
-
پی ڈی ایم کیس کو متنازع بنانے کا جواز ڈھونڈ رہی ہے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنا اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسی پی ڈی ایم نے انہی ججز کے 3 مہینے پہلے والے فیصلے کو تاریخی کہا، پی ڈی ایم والے اس کیس کو متنازع بنانے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔
-
حکومت سپریم کورٹ کیخلاف بغاوت پر منہ کی کھائے گی: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت کے مظاہرے پر منہ کی کھائے گی۔
-
فل کورٹ ضروری نہیں، لارجر بینچ ہونا چاہیے: سلمان اکرم راجہ
معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فل کورٹ ضروری نہیں، لارجر بینچ ہونا چاہیے، لارجر بینچ میری نظر میں ایک اچھا قدم ہو گا۔
-
چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ کہنا افسوسناک ہے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
-
پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔
-
فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
صوبائی وزیرِ پنجاب عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئے، فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے۔