
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ پر اصل ہاتھ شیری رحمان کے قائد آصف زرداری اور ان کے اتحادی نواز شریف نے صاف کیے۔
وفاقی وزیر شیری رحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ شیری رحمان کی قیادت، اتحادی اور سہولت کاروں کیلئے کرپشن کبھی کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم شیری رحمان کے قائد زرداری اور ان کے اتحادی سے لوٹ مار کا حساب مانگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیری رحمان کی جماعت اور اتحادیوں کی لوٹ کھسوٹ کو عوام خوب جانتے ہیں۔
عمران خان بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، شیری رحمٰن
سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہر بیانیے ہر نعرے کو منافقت اورجھوٹ پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عمر بھر کی کمائی کی تفصیلات 40 سال پرانے دستاویز کی صورت میں پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے انہیں صادق و امین قرار دیا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ترامیم کر کے نیب کے ہاتھ پاؤں کاٹنے والے عمران خان پر انگلی اٹھاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ پی ڈی ایم اور سہولت کاروں کی اپنے ڈوبتے نظام کو بچانے کی مایوس کن کوشش ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن اور چوری چکاری کی سیاست میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کاروں کے این آر او چوروں کو قوم کے غیض و غضب سے محفوظ نہیں رکھ سکتے۔
قومی خبریں سے مزید
-
خان صاحب چوری پکڑی گئی ہے اب رسیدیں نکالو، مصدق ملک
مصدق ملک نے مزید کہا کہ متواتر کئی جلسوں میں چیف کی تقرری کو متنازع بنایا، پھر کہہ دیا یہ تقرری ان کا ایشو ہی نہیں، پہلی بات مانیں یا دوسری؟ آج تک کوئی شعر ہی ایسا ہوگا جو بھائی نے صحیح پڑھا ہو۔
-
سندھ ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر کل فیصلہ سنایا جائے گا
تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
-
گھڑی کے معاملے پر میں امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کر رہا ہوں، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ میں نے کہا تھا ان سے معیشت سنبھالی نہیں جائے گی، قرضے ادا نہیں کر سکیں گے۔
-
شہزاد اکبر احتساب کے سربراہ تھے لیکن دکان کھول رکھی تھی، سعید غنی
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو ملنے والے تحائف کی قیمت اربوں روپوں میں تھی، انہوں نے تحفہ لیا ہی بیچنے کی نیت سے تھا۔
-
گلگت بلتستان میں ججز کی تقرری کیخلاف وزیرِ اعلیٰ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تقرری کے خلاف وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔
-
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات کی وجہ بتا دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے۔
-
حکومت چاہتی ہے عدالت آئینی تشریح اس کے فیورٹ انداز میں کرے: جسٹس منیب اختر
سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدالت آئین کی تشریح اس کے فیورٹ انداز میں کرے۔
-
فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔
-
کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائینگے: فیصل واؤڈا
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائیں گے۔
-
حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے، شیریں مزاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے۔
-
اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ سامنے آیا ہے۔
-
خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے: چیف جسٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے۔
-
فیصل واوڈا نیب راولپنڈی پہنچ گئے
فیصل واوڈا قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی پہنچ گئے، نیب کی ٹیم ان سے سوالات کرے گی۔