Categories
Breaking news

زخمی لکڑ بگھے کو صحتیابی کے بعد چھوڑدیا گیا

Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان میں زخمی حالت میں پکڑے گئے لکڑ بگھے کو صحت یابی کے بعد کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں چھوڑ دیا گیا۔

29 مئی کو کوہ سلیمان سے پکڑے گئے اس زخمی لکڑ بگھے کو علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

سیکریٹری جنگلات شاہد اللّٰہ کے مطابق کمیٹی نے لکڑبگھےکو صحت یابی کے بعد چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت لکڑ بگھے کو کوہ سلیمان کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔

لکڑ بگھے کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے چڑیا گھر انتظامیہ کی کمیٹی قائم کی گئی۔

سیکرٹری جنگلات شاہد اللّٰہ کے مطابق کمیٹی نے لکڑبگھا کو صحت یابی کے بعد چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت لکڑ بگھا کو کوہ سلیمان کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لکڑ بگھا قید ہو کر اچھا برتاؤ نہیں کر رہا تھا جبکہ اس کو چھوڑنے سے اس نایاب جانور کی افزائش نسل بھی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *