Categories
Breaking news

زارا نور عباس بھی اپنے عید کے جوڑے کیلئے پریشان

زارانور عباس، فائل فوٹو
زارانور عباس، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بھی کئی ایسے لوگوں میں شامل ہیں جن کی عید کے کپڑے ابھی تیار نہیں ہوئے اور شاپنگ بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

زارا نور عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے درزی سے فون پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ فون پر درزی کو کہتی ہیں کہ’اب عید میں صرف تین دن رہ گئے ہیں کیا ہوگا‘۔

تو درزی اُنہیں جواب دیتا ہےکہ’باقی تو جوڑا تیار ہے‘۔

پھر زارا نور عباس درزی کی بات کاٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ’آپ اندازے سے سلائی کردیں ناں‘۔

زارا نور عباس بھی اپنے عید کے جوڑے کیلئے پریشان

جس پر درزی پوچھتا ہے کہ’ کیسے بنادوں اندازے سے اور کیا بنادوں پلازو بنادوں یا کیا بناؤں‘۔

اسد صدیقی کیساتھ زارا نور عباس کے گھر رشتہ لے کر کون گیا تھا؟

پاکستان کے معروف اداکار اسد صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف لوگ اُن کا رشتہ اہلیہ، اداکارہ زارا نور عباس کے گھر رشتہ لے کر گئے تھے۔

زارا نور عباس درزی کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ’ہئے، پلازو نہیں بنانا، اچھا میں افطار کے بعد آپ کے پاس آتی ہوں، آپ دکان پر ہی رہنا کہیں چلے نہ جانا‘۔

اداکارہ کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے درزی کہتا ہے کہ’آپ آجاؤ ہم سحری تک ادھر ہی ہوتے ہیں‘۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.