Categories
Breaking news

زائدالمیعاد ویزوں پر یومیہ جرمانوں کا اعلان، کویت حکومت کا بیان جاری

Advertisement
Advertisement

 ویزوں پر یومیہ جرمانوں کا اعلان

کویت کی حکومت نے زائدالمیعاد ویزوں پر یومیہ جرمانوں کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے رہائشی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے والے غیر ملکیوں پر روزانہ 2 کویتی دینار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی جن کے رہائشی پرمٹ کی مدت یکم ستمبر سے ختم ہو چکی ہے انہیں ہر روز 2 کویتی دینار کے حساب سے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

حکام نے کہا کہ جب تک غیر ملکی یا تارکین وطن رہائشی اجازت نامے کی تجدید نہیں کروا لیتے، وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم تصور کیے جائیں گے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے باعث ویزوں کی تجدید کے لیے 30 نومبر تک کی توسیع کر دی تھی اس توسیعی مدت کے دوران زائد المیعاد مدت والے افراد کو جرمانوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *