Categories
Breaking news

ریکوڈک کیس میں PIA کیخلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے، فواد چوہدری

ریکوڈک کیس میں PIA کیخلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ کے پاکستان کے حق میں فیصلے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے ہیں۔

برٹس ورجن آئی لینڈ کی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ

برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن( پی آئی اے) اور پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ پاکستان اور پی آئی اے کی عالمی سطح پر مقدمہ بازی یہ بہت بڑی فتح ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے اور ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس لے لیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *