
ریکوڈک کیس میں پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع ہو گئی۔
برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر عبوری حکم جاری کر دیا۔
x
Advertisement
عبوری حکم کے تحت پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکمِ امتناع جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان نے 898 ارب 80 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکمِ امتناع لیا تھا۔

ریکوڈک تنازع، پاکستانی معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ
بلوچستان کے علاقے چاغی میں واقع ریکوڈک کے پہاڑوں…

مشروط حکمِ امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیر ملکی بینک میں جمع کرانے تھے۔
حکمِ امتناع کی مدت ختم ہونے پر پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی درخواست برٹش ورجن آئی لینڈ میں دی گئی۔
حکمِ امتناع کے تحت پاکستان کو غیر ملکی بینک میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کرنا ضروری تھا۔
یہ حکمِ امتناع برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے 16 دسمبر 2020ء کو جاری کیا۔
اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے پاکستان کو سنے بغیر اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا۔
اٹارنی جنرل آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 898 ارب 80 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکمِ امتناع لیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
بلاول بھٹو نے عمرکوٹ، سانگھڑ اور ملیر میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی منظوری دیدی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمرکوٹ، سانگھڑ اور ملیر میں ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی منظوری دے دی۔
-
پیرپگاڑا کا اہم پیغام شہباز شریف کو پہنچا دیا، محمدعلی درانی
فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا کا اہم پیغام لے کر سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ محمدعلی درانی نے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
-
حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان کی سیاست شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، ’حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے۔‘
-
آئیسکو نے مختلف سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کر دی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے آئیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر مختلف سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کر دی ۔
-
شرمیلا فاروقی کا بیٹا کھلونوں کا انتخاب کرنے میں مصروف
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا بیٹا کھلونوں کا انتخاب کرنے میں مصروف ہوگیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
-
نواز شریف نے جعلی تاریخ پیدائش 25 دسمبر لکھوائی، فیاض الحسن چوہان
وزیرکالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان کہتے ہیں کہ نواز شریف کی سالگرہ کل نہیں ہے، نواز شریف کو 90 کےوسط میں قائداعظم ثانی بننے کا شوق پیدا ہوا تھا اور اسی لیے اُنہوں نے اپنی جعلی تاریخ پیدائش 25 دسمبر لکھوائی۔
-
کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچنےکی تردید
صوبائی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچنے کی تردید کردی۔
-
بھارت کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے باز رہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، برطانوی ریگولیٹر کے اقدام سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔
-
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کا کورونا سے انتقال
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
-
ڈاکٹر ماہا کیس، پولیس نے زیادتی کا خدشہ ظاہر کردیا
کراچی میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں تفتیشی حکام نے ماہا کے ساتھ زیادتی کیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا، عدالت نے 5 جنوری تک ملزمان کے ڈی این اے کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
-
بزدار کی 25 دسمبر کو امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہدایات
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
-
گورنر پنجاب سے ندیم افضل چن کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
-
عثمان بزدار کے اہلخانہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اہل خانہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے۔
-
کراچی، جناح اسپتال کے قریب لائن سے پانی کی چوری کا سراغ مل گیا
کراچی میں جناح اسپتال کے قریب واٹر بورڈ کی مرکزی لائن سے پانی کی چوری کا سراغ مل گیا۔
-
فضل الرحمٰن فساد کی اصل جڑ ہیں، شیخ رشید
وفاقی وزیر برائے امور داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن فساد کی اصل جڑ ہیں۔
-
زرداری کی مولانا فضل الرحمان کو جلسے میں شرکت کی دعوت
آصف علی زرداری نےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔