
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی، منصوبوں کی منظوری سے ریکوڈیک منصوبے پر جلد کام شروع ہو سکے گا۔
ای سی سی نے اجلاس میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کی طرف سے ریکوڈیک منصوبے سے متعلق بین الاقومی کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ عدالت سے باہر معاہدے کی منظوری دے دی۔
اس معاہدے کے تحت وزارت خزانہ نے گورنمنٹ ہولڈنگ پاور کمپنی، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو ہدایت کی ہے کہ 15دسمبر تک سود سمیت 2 کروڑ 27 لاکھ18 ہزار 173 ڈالر کی ادائیگی کر دی جائے۔
اعلامیے کے مطابق مزید یہ کہ گورنمنٹ پاور ہولڈ نگ کمپنی کی طرف سے 65 ارب روپے کے حاصل کردہ قرض میں مزید 85 لاکھ 19ہزار 314 ڈالر بلوچستان حکومت کے حصے کا انتظام کرے، اس قرض کی حکومت نے گارنٹی دی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے ریکوڈک منصوبے کو قانونی قرار دیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور: 10سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملزم گرفتار
بچی کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات پائے گئے، متاثرہ بچی 3 ماہ سے عمیر شریف نامی شخص کے گھر پر ملازمہ تھی۔
-
عمران نے گھڑی نہیں بیچی اوقات دکھا کر ملک کو رسوا کیا، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے اربوں روپے آج تک متاثرین تک نہیں پہنچائے، کوئی شک نہیں عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل کیا۔
-
چمن میں افغان فورسز کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6 پاکستانی شہری شہید
لیویز حکام کے مطابق پاکستانی مال بردار اور خالی ٹرک باب دوستی کے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔
-
ریونیو اپیلوں کی موثر طریقے سے پیروی کی جائے، چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر نے دسمبر 2022 کےلیے مقرر اہداف سے متعلق چیف کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
-
ظفر وال میں دلہن والوں نے بارات پہنچنے پر شادی سے انکار کردیا
دلہے کی بہن کا کہنا ہے کہ دلہن والوں کا کہنا ہے کہ دلہا گونگا ہے، اس لیے اب شادی نہیں کریں گے۔
-
چنیوٹ: بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
-
سب کو گھڑی کی پڑی ہے، میری ذاتی گھڑی ہے جو مرضی کروں، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا تو کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوگی، ملک پر مسلط دو خاندانوں نے معیشت تباہ کر دی۔
-
موسمی تبدیلی چیلنج، دنیا کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حالیہ برسات اور سیلابی تباہی نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے، حکومت ان تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
-
زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خاتون کی تلخ کلامی
خاتون کے ہاتھ میں کھلونا شیر دیکھ کر زمان پارک میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔
-
سلیمان شہباز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
-
بلوچستان: 3 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن، پولنگ کا وقت مکمل
ضلع پشین کی تحصیل حرم زئی کی میونسپل کمیٹی کے 12وارڈز میں پولنگ ہوئی۔
-
بلوچستان میں امدادی خیموں کے جلسوں میں استعمال کا انکشاف
جے یو آئی رہنما حاجی عین اللّٰہ شمس کا کہنا تھا کہ یہ ٹینٹس اسٹیڈیم میں جاگنگ ٹریک کو بچانے کے لیے پی ڈی ایم اے نے دیے تھے۔
-
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سیاسی دہشت گرد قرار دے دیا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں لنگرخانے نہیں چل رہے تھے، نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال رہا تھا اورعمران خان دھرنے دے رہا تھا۔
-
معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے، اسے سمجھنے کیلئے 2 واقعات کافی ہیں، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ اربوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔
-
عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو سائیکل بنا دیا تھا: حنیف عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہالینڈ کے وزیرِ اعظم کے سائیکل پر سفر کے نعرے لگائے اور خود ہیلی کاپٹر کو سائیکل بنا دیا تھا۔
-
بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کا اجلاس طلب
بلوچستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے۔