Categories
Breaking news

ریڈ کراس کے رضاکار کی تارک وطن بچے کو گلے لگاتے ہوئے تصویر وائرل

میڈرڈ (محمد نبی) جمعرات کے روز سیوتا پہنچنے والے 9000 کے قریب تارکین وطن کی کئی ایک تصویریں منظر عام پر آئیں ہیں۔ ان تصاویر میں جس تصویر نے سب سے زیادہ توجہ مبذول کی وہ ایک بچے کی تصویر ہے جسے سیول گارڈ ڈرائیور پانی سے ریسکیو کر رہا ہے۔ تصویر میں ریڈ کراس کا ایک رضا کار پریشان حال تارک وطن کو گلے لگا رہا ہوتا ہے۔

خبر رسان ادارے روٹرز کے ایک کیمرا مین نے یہ لمحات ریکارڈ کیے ہیں۔ ویڈیو میں ریڈ کراس کا رضاکار لونا رییس سیگورا اور ایک سپاہی مہاجر بچے کو سیدھا بٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ نگلے ہوئے پانی کو اگل سکے۔ پھر وہ اس کو ایک چٹان پر بٹھاتا ہے جہاں اسے پانی پیش کیا جاتا ہے۔ سیگورا اسے آرام پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور پھر پوچھتا ہے “آپ ٹھیک ہیں؟” یہی وہ لمحہ ہوتا ہے کہ بچہ آب دیدہ ہو جاتا ہے۔ رضاکار اسے دلاسا دیتا ہے اور گلے لگا لیتا ہے۔

تارک وطن بچے کی یہ تصویر وائرل ہو چکی ہے اور #GraciasLuna کے ساتھ شئیر کی جا رہی ہے۔ یہ تارکین وطن اور بے یار و مدد گار لوگوں کے لیے یک جہتی اور ساتھ کھڑے ہونے کی علامت کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *