Categories
Breaking news

ریٹنگ کیلئے کسی کو برا کہلوانا سمجھ سے باہر ہے: ثروت گیلانی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے ٹی وی پروگرامز کی ریٹنگ کیلئے مہمانوں سے ساتھی اداکاروں کے حوالے سے مبہم سوالات کرنے پر تنقید کی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ جب آپ کسی شو میں شرکت کیلئے جائیں تو وہاں میزبان کی جانب سے ایسے ہی سوال کیے جاتے ہیں جس سے ان کے شو کی ریٹنگ اوپر جائے۔اداکارہ نے کہا کہ آپ کے شو کو ریٹنگ تو مل جائے گی لیکن دوسرے کو اس بات سے کتنا دُکھ ہوگا اس کا آپ کو اندازہ نہیں ہے۔ ثروت گیلانی نے لکھا کہ’ہماری چھوٹی سے شوبز انڈسٹری میں ان چیزوں کی گنجائش نہیں ہے، ہمیں نیشنل میڈیا پر ایک دوسرے کے بارے میں ذاتی بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو ترقی دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمیں اجتماعی طور پر اس طرح کے طنز و مزاح سے گریز کرنا چاہئے جو کسی کی دلا آزاری کا سبب بنے، اچھا مزاح اور مقابلہ اچھی گفتگو کے لیے کافی ہے۔‘آخر میں انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کیلئے مثبت رہیں اور دوسروں کی ترقی کا بھی سوچیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *