Categories
Breaking news

ریٹائرڈ فوجی افسران کو نادرا میں دوبارہ ملازمت دینے پر سینیٹ میں سوالات

سینیٹ اجلاس میں ریٹائرڈ فوجی افسران کو نادرا میں دوبارہ ملازمت دینے پر سوالات اُٹھ گئے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بتایا جائے مسلح افواج کے کتنے اہلکاروں کو نادرا میں دوبارہ ملازمت دی گئی؟

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق نادرا میں مسلح افواج کے افسران کو دوبارہ بھرتی کیا گیا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی سوال کیا کہ بتایا جائے ریٹائرڈ فوجی افسران کو کس مقصد کے لیے، کس دور میں، کتنی تعداد میں بھرتی کیا گیا؟ ان افسران کی کیا اضافی کوالیفکیشن ہے؟

جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کسی کو اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں دی جارہی، ضرورت اور ملازمت کی شرائط کے مطابق ہی بھرتی کیا جاتا ہے، اس حوالے سے تازہ سوال جمع کروادیں، جواب دے دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.