Categories
Breaking news

رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

Advertisement
رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

پاکستان رینجرز سندھ نے سیکیورٹی جدید بنانے کے لیے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیئے کے مطابق ابتداء میں ایپ کی سہولت اسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ ابراہیم حیدری، کورنگی، سراج کالونی، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن میں بھی کومبنگ آپریشن کیا گیا، جبکہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

x
Advertisement

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے، مختلف اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے۔

الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارہ کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، صارفین رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی، اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *