Categories
Breaking news

ریل حادثات کب قابو میں آئیں گے؟ چوہدری مونس الہی

جنگ نیوز

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ کا صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا ہے کہ ‏ریل حادثات کب قابو میں آئیں گے؟

چوہدری مونس الہٰی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ٹرین تصادم کے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گھوٹکی کے قریب ایک اور افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔

چوہدری مونس الہٰی نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان ریلویز کب پٹری پر چڑھے گی؟

مونس الہیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ مرحومین کی مغفرت، زخمیوں کو صحت عطا کرے۔

ڈہرکی : ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی

ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 35 مسافر جاں بحق اور 40 سے 50 زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ ریلوے ذمہ داروں کو ہدایت عطا فرمائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *