Categories
Breaking news

ریلوے کا نئے سال میں نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلانے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریلوے نثار احمد میمن نے نئے سال میں نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔

سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ نئے مالی سال سے نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلائیں گے۔

ریلوے اپنی آخری حد تک پہنچ چکا ہے، اعظم سواتی کا اعتراف

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ریلوے اپنی آخری حد تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 230 مسافر کوچ، 820 گڈز ویگنیں مئی سے ملنا شروع ہوجائیں گی۔

سی ای او ریلوے نے بتایا کہ ریلوے انجنوں کی کمی نہیں ہے، نئی کوچز ملتے ہی نئی ٹرینیں چل پڑیں گی۔

نثار احمد میمن کا کہنا تھا کہ سکھر ڈویژن کے خطرناک ٹریک کی ایمرجنسی بحالی کے لیے خطیر رقم مل گی ہے، ایک ارب 80 کروڑ سے سکھر ڈویژن کا 50 کلومیٹر ٹریک درست ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.