Categories
Breaking news

ریلوے لائنز کی مرمت کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں، سعد رفیق

ریلوے لائنز کی مرمت کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا گھوٹکی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ لوکوموٹو کی دیکھ بھال اور ریلوے لائنز کی مرمت کے لیے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج گھوٹکی کے نزدیک ٹرین حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، موجودہ حکومت نے ریلوے کے بجٹ میں 60 سے 65 فیصد کٹ لگایا ہے، جب آپ ترقی بجٹ اور فنڈز نہیں دیں گے تو ا س طرح کےمسائل سامنے آئیں گے۔

ڈہرکی : ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 35 مسافر جاں بحق اور 40 سے 50 زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

سعد رفیق نے کہا ہے کہ گھوٹکی والے علاقے میں ریلوے ٹریک کمزور ہے، اس ٹریک کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت ہے مگر فنڈز نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے ریلوے کا شعبہ ایف جی آئی آر اس کی تحقیقات کرے گا، امید ہے حقائق سامنے لائے جائیں گے چھپائے نہیں جائیں گے۔

ٹرین حادثہ کیسے ہوا، ڈرائیور نے سب بتا دیا

ڈھرکی کے قریب پیش آئے افسوسناک حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجازاحمد نے حادثے سے متعلق سب کچھ بتادیا ۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ماضی میں ٹرین کی تین بوگیاں جلی تھیں تو مسافروں پر ذمہ داری ڈالی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *