Categories
Breaking news

ریحام خان کی کتاب میں لکھی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، رانا مشہود

ریحام خان کی کتاب میں لکھی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، رانا مشہود

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب میں لکھی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، عمران خان کی نااہلی آج ان کے سامنے آگئی ہے۔

پرویز الہٰی اب گھر بیٹھ کر مونس الہٰی کو کہیں وہ انہیں سی ایم کہے، عظمیٰ بخاری

رہنما ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اب ن لیگ بنائے گی اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہوں گے، پرویز الہٰی اب آئینی اور قانونی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد کے دوران ان کے اپنے لوگ انہیں چھوڑ گئے۔

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بدترین ظلم کیا جا رہا ہے، قوم کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنایا گیا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ طیبہ نامی خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں یرغمال بنا کر رکھا گیا، یہ اقتدار کا بھوکا ثابت ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *